عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
عالمی منڈی میں بدھ کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جس کی بڑی وجہ امریکی ٹریژری ییلڈز میں اضافہ اور امریکی ڈالر کی مضبوطی قرار دی جا رہی ہے۔اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.7 فیصد کمی کے بعد 3,979.41 ڈالر فی اونس پر آگئی جبکہ گزشتہ سیشن میں یہ 3,942.99 ڈالر فی اونس تک گر گئی تھی، جو گزشتہ نومبر کے بعد اس کی کم ترین سطح تھی۔امریکی گولڈ فیوچرز بھی کم ہو کر 3,992.70 ڈالر فی اونس پر آگئے، گزشتہ روز سونے نے گزشتہ 13 برس کی سب سے بڑی سہ ماہی کمی بھی ریکارڈ کی، جبکہ مسلسل چوتھے ماہ بھی گراوٹ کا رجحان برقرار رہا۔
Leave A Comment