سونے کی عالمی منڈی , قیمتیں گر گئیں
عالمی منڈی میں پیر کے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی بڑی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافے کی توقعات قرار دی جا رہی ہے۔
اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.7 فیصد کمی کے بعد 4,061.35 ڈالر فی اونس تک آ گئی جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 4,076.40 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے، رواں سال یہ مسلسل چوتھا مہینہ ہے جب سونے کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق بلند شرح سود کی توقعات کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں، کیونکہ ایسے حالات میں سونا دیگر سرمایہ کاری کے مقابلے میں نسبتاً کم پرکشش ہو جاتا ہے۔
Leave A Comment