تازہ ترین

عالمی مالیاتی دباؤ اور مضبوط ڈالر کے باعث سونے کی عالمی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں قیمتی دھات کی قیمت سات ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی۔

جمعرات کے روز عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے بعد 3,985.89 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی، جبکہ اگست کیلئے امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.2 فیصد تنزلی کے ساتھ 4,001.60 ڈالر فی اونس تک محدود رہے۔دیگر قیمتی دھاتوں میں بھی ملا جلا رجحان سامنے آیا۔ چاندی کی قیمت 0.2 فیصد کمی کے بعد 57.33 ڈالر فی اونس رہی، پلاٹینم 0.2 فیصد گر کر 1,575.85 ڈالر فی اونس پر آ گیا، جبکہ پیلیڈیم 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1,170.25 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔

 ایک روز قبل عالمی منڈی میں سونے کی قیمت نومبر 2025 کے بعد پہلی مرتبہ 4 ہزار ڈالر فی اونس کی نفسیاتی حد سے نیچے آ گئی تھی۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی ڈالر کی مضبوطی اور شرح سود میں مزید اضافے کی توقعات نے سرمایہ کاروں کی توجہ سونے سے ہٹا دی ہے۔ ان کے مطابق جب ڈالر مضبوط ہوتا ہے تو دیگر کرنسیوں میں خریداری کرنے والوں کیلئے سونا مہنگا ہو جاتا ہے، جس سے طلب کمزور پڑتی ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement