تازہ ترین

امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں برگن اسٹاک میں تکنیکی مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔سوئٹزرلینڈ کے ہرگن اسٹاک کی لیک لوزن سمٹ کے کانفرنس ہال میں سب سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سینئر محسن نقوی داخل ہوئے۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وفد کے ہمراہ کانفرنس پہنچنے تو پاکستانی وفد نے ان کا استقبال کیا۔

امریکا اور ایران کے وفود اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کےلیے لیک لوزن سمٹ میں جمع ہوئے ہیں، اس موقع پر قطری وزیراعظم بھی کانفرنس ہال میں پہنچنے۔

 اسپیکر باقر قالیباف کی سربراہی میں ایرانی وفد بھی پاکستان کی میزبانی میں ہو رہے مذاکرات میں شرکت کےلیے کانفرنس ہال پہنچا تھا، جس کے بعد فریقین کے درمیان تکنیکی مذاکرات شروع ہوگئے۔

مذاکرات میں جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف، جیرڈ کشنر، وزیراعظم شہباز شریف ، فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایرانی باقری قالیباف ، عباس عراقچی شریک ہیں۔

فریقین کی جانب سے پاکستان کو مذاکرات کی سربراہی کی پیشکش کی گئی۔اس موقع پر گفتگو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ  پاکستان کے کردار کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے، ہم مستقبل کے لیے مزید بہتر کام کرنا چاہتے ہیں۔ امن کے لیے ایران کے مثبت کردار کے خواہاں ہیں، مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام ہماری ترجیح ہے، لبنان کی صورتحال پر تشویش ہے، امریکی صدر لبنان میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔صدر ٹرمپ نے ہمیں متعدد مسائل کے حل کے لیے سفارتی راستہ تلاش کرنے کا اختیار دیا ہے، سوال یہ ہے کہ آیا ہم مشرق وسطیٰ میں تعلقات کو مستقل طور پر تبدیل کرسکتے ہیں۔ ایران علاقائی عدم استحکام پیدا کرنے کا سبب رہا ہے، پچھلے چند گھنٹوں میں ہم نے بہترین پیشرفت کی ہے، معاملات پر مثبت گفت و شنید کی ضرورت ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement