تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت معمولی اضافے کے باوجود ہفتہ وار بنیادوں پر تقریباً 8 فیصد کمی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 66 سینٹ اضافے کے بعد 80.38 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) 94 سینٹ اضافے کے بعد 77.54 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

 تجزیہ کاروں کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں سیزفائر کے بعد سپلائی کے حوالے سے خدشات میں کمی آئی ہے، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں دباؤ کم ہوا ہے  تاہم ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت پر نئی شرائط نے مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کو برقرار رکھا ہے۔ ایران نے شپنگ ٹریفک کو پسج کے لیے ریولوشنری گارڈز سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایت کی ہے، جس سے عالمی توانائی سپلائی چین پر ممکنہ اثرات کے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement