تازہ ترین

فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں کینیڈا نے قطر کو 0-6 کے بڑے مارجن سے شکست دے کر 3 قیمتی پوائنٹس کے ساتھ میگا ایونٹ کی تاریخ کی پہلی فتح حاصل کر لی۔وینکور میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے قطر کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ میچ کے 78 فیصد حصے میں گیند کینیڈا کے کھلاڑیوں کے پاس رہی جس کا اُنہوں نے بھرپور فائدہ اٹھا کر پہلے ہاف میں 3 گول کرکے قطر کو دباؤ میں ڈال دیا۔کینیڈا کی جانب سے سکورنگ کا آغاز 16 ویں منٹ میں لارین نے کیا۔ 29 ویں اور پہلے ہاف کے انجری ٹائم میں جوناتھن ڈیوڈ نے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی۔ وقفے پر مقابلہ 0-3  سے کینیڈا کے حق میں تھا۔

دوسرے ہاف میں بھی زیادہ تر کھیل قطر کے ڈی میں ہوا۔ 64 ویں منٹ میں سلیبہ نے گول کرکے برتری مزید مستحکم کر دی۔ 75 ویں منٹ میں قطر کے کھلاڑی منائی کی اپنی ہی غلطی سے گیند اُن ہی کی ٹیم کے جال میں چلی گئی ، یہ کینیڈا کا پانچواں گول تھا۔کھیل کے دوسرے ہاف کے انجری ٹائم میں جوناتھن ڈیوڈ نے اپنی ہیٹ ٹرک اور کینیڈا کے لیے چھٹا گول سکور کیا۔

یہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں کینیڈا کی پہلی فتح تھی جس کے ساتھ ہی اُنہوں نے 3 قیمتی اور 4 مجموعی پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں سوئٹزر لینڈ سے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement