تازہ ترین

ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کوبیلجئیم کے ہاتھوں چھ کے مقابلے میں صفر گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، یوں قومی ٹیم کو پرو لیگ میں یہ مسلسل گیارہویں شکست ہوئی۔ میچ میں بیلجئیم  نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کردیا، بیلجئیم کے کھلاڑیوں نے ابتدا سے ہی پاکستانی ٹیم پر دباؤ رکھا جس کے نتیجے میں پہلے کوارٹر میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔دوسرے کوارٹر میں بیلجئیم نے مزید دو گول کرکے ہاف ٹائم تک تین صفر تک پہنچادی، میچ کے تیسرے کوارٹر میں بھی پاکستانی ٹیم حریف پر دباؤ ڈالنے کے باوجود کھاتہ نہ کھول سکی۔اس کوارٹر میں بیلجئیم  نے مزید ایک گول اسکور کیا، چوتھے اور آخری کوارٹر میں بیلجئیم  نے مزید دو گول اسکور کئے اور سکو ر لائن چھ صفر تک پہنچا کر فتح سمیٹی۔

پاکستان ہاکی ٹیم بیلجئیم سے ہی انگلینڈ روانہ ہو گی جہاں وہ بھارت اور برطانیہ کے خلاف میچز کھیلے گی۔

Leave A Comment

Advertisement