یمنی اسپائیڈر مین آتش فشاں گڑھے میں گر کر جاں بحق
یمن کے معروف مہم جو اور سوشل میڈیا شخصیت الققع بن عنتر جنہیں ہزاروں مداح یمن کا اسپائیڈر مین کے نام سے جانتے تھے، ایک آتش فشاں گڑھے میں گرنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
مقامی حکام کے مطابق 30 سالہ الققع بن عنتر یمن کے صوبہ الضالع میں واقع حرضۃ دمت آتش فشاں کے تقریباً 120 میٹر گہرے گڑھے میں چڑھائی کے دوران نیچے گر گئے۔الققع بن عنتر اپنی خطرناک مہمات اور بلند چٹانوں، پہاڑوں اور آتش فشانی مقامات پر بغیر حفاظتی سامان کے چڑھائی کی ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بے حد مقبول تھے، انہی جرأت مندانہ کارناموں کی بدولت انہیں یمن کا اسپائیڈر مین کہا جاتا تھا۔
Leave A Comment