پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان کے قریب گر کر تباہ،دونوں پائلٹ شہید
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں دونوں پائلٹ شہیدہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی مشق کے دوران مردان کے قریب گر کر تباہ ہوا، حادثے میں فضائیہ اور بحریہ کے دونوں پائلٹس شہید ہو گئے،حادثے میں پاک فضائیہ کے پائلٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور پائلٹ لیفٹیننٹ طحہٰ عباسی بھی شہید ہو گئے۔لیفٹیننٹ طحہٰ عباسی پاکستان نیوی سے وابستہ تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے ایئر ہیڈکوارٹرز کی جانب سے تحقیقاتی بورڈ بنا دیا گیا ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہدا کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کابھی اظہار کیا۔
Leave A Comment