تازہ ترین

پاکستانی ہاکی ٹیم کے لیے پرو ہاکی لیگ کا آئندہ مرحلہ نہایت اہمیت اختیار کر گیا ہے، جہاں قومی ٹیم کو نہ صرف روایتی حریف بھارت بلکہ میزبان انگلینڈ، بیلجیم اور اسپین کے خلاف بھی سخت مقابلوں کا سامنا ہوگا۔قومی اسکواڈ ان دنوں لاہور میں بھرپور تربیتی کیمپ میں مصروف ہے جبکہ ٹیم 9 جون کو یورپ روانہ ہوگی۔

شیڈول کے مطابق پاکستان 13 اور 19 جون کو بیلجیم کے خلاف میدان میں اترے گا جبکہ 14 اور 20 جون کو اسپین کے مدمقابل آئے گا۔یورپی مرحلے کے بعد گرین شرٹس 21 جون کو لندن پہنچیں گی، جہاں شائقین کی نظریں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے دو بڑے مقابلوں پر مرکوز ہیں۔ دونوں روایتی حریف 23 اور 26 جون کو آمنے سامنے ہوں گے جبکہ ان میچز کے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔پاکستانی ٹیم 24 اور 27 جون کو انگلینڈ کے خلاف بھی اپنی مہم جاری رکھے گی۔ پرو ہاکی لیگ میں پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر موجود ہے۔ایسی صورتحال میں لیگ میں اپنی جگہ برقرار رکھنا قومی ٹیم کے لیے سب سے بڑا ہدف بن چکا ہے۔

 
 
 
 

 

Leave A Comment

Advertisement