عید پر بھی لبنان اور غزہ پر اسرائیلی مظالم نہ رُکے
عید پر بھی لبنان اور غزہ پر اسرائیلی مظالم جاری ہیں۔ اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے مختلف شہروں میں رہائشی عمارتوں پر حملے کیے۔طائراور سیدون میں دھماکوں کے بعد تباہ شدہ مقامات سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے دو کمانڈروں کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، حملے میں دیگر دو فلسطینی بھی شہید ہوئے۔غزہ میں ہیلتھ حکام نے چار فلسطینیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کردی۔