لیہ: چچی نے گلا دبا کر 6 سالہ بھتیجی کو قتل کر دیا
لیہ میں چک نمبر 120 ایم ایل میں چچی نے گلا دبا کر 6 سال کی بھتیجی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں خاتون کا اپنے دیور کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، ملزمہ نے قتل کے بعد ساتھی خاتون سے مل کر لاش گھر میں چھپا دی۔اس کیس میں تفتیش کے دوران پولیس نے لاش برآمد کر کے دونوں خواتین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔دونوں خواتین نے بچی کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے، مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔