کیوبا کی فوج نے امریکا میں رجسٹر کشتی پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک، 6 کو زخمی کردیا
کیوبا کی سیکیورٹی فورسز نے امریکا میں رجسٹر کشتی پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک اور 6 کو زخمی کردیا۔کیوبا حکومت کا کہنا ہے کہ ان کے پانیوں میں داخل ہونے والی ایک کشتی پر سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کی جس میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔
کیوبا کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ زخمیوں کو کشتی سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ یہ امریکی کارروائی نہیں تھی اور نہ ہی اس میں امریکی حکومت کا کوئی اہلکار ملوث تھا۔کیوبا کی حکومت نے امریکا کو واقعے سے آگاہ کردیا ہے لیکن ہوانا میں امریکی سفارتخانہ آزادانہ طور پر اس معاملے کی تصدیق کرے گا کہ معاملہ کیا ہے۔ کھلے سمندر میں اس طرح فائرنگ کا واقعہ دیکھنا انتہائی غیر معمولی ہے۔
کیوبا کی حکومت نے یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی ہے جب ان کا امریکا کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔