نیپال: بس حادثے میں 19 افراد ہلاک، 25 زخمی
نیپال میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 19 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔ دھادنگ ضلع کے علاقے بیگھی گھاٹ میں مسافر بس 200 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔ نیپالی پولیس کے مطابق بس میں 44 افراد سوار تھے۔ ہلاک ہونے والے 19 افراد میں برطانوی شہری جبکہ زخمیوں میں 1 نیوزی لینڈ اور 1 چینی شہری بھی شامل ہے۔
Leave A Comment