تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">فیفا ورلڈکپ 2026&nbsp; کےدوسرے سیمی فائنل میںسنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا نے انگلینڈ کو پچھاڑ دیا اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔اٹلانٹا میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ارجنٹینا کے خلاف گول کرکے ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی ۔انگلینڈ کی جانب سے گول 55ویں منٹ میں گورڈن نے سکور کیا۔ لیکن ارجنٹینا نے ہمت نہ ہاری اور اس&nbsp; برتری کو نہ صرف ختم کیا بلکہ میچ کے آخری لمحات میں دوسرا گول کر کےاپنی برتری ثابت کر دی ۔ارجنٹینا کی جانب سے گول فرنانڈس نے 85ویں منٹ میں سکور کیا۔ ارجنٹینا کی جانب سے دوسرا گول مارٹینز نے سکور کیا اور ٹیم کو 1-2 کی برتری دلادی۔دونوں ٹیموں کے درمیان&nbsp; سنسنی خیز مقابلہ ہوا لیکن میچ کا نتیجہ دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا کے حق میں رہا ۔</p> <p style="text-align: justify;">سپین پہلے ہی فرانس کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا چکا ہے۔&nbsp; اور اب فائنل میں سپین کا مقابلہ ارجنٹینا سے ہو گا ۔&nbsp;</p> <p style="text-align: justify;">&nbsp;</p>

Leave A Comment