تازہ ترین

فرانس کا ’ فیفا عالمی کپ 2026‘ جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔سیمی فائنل مقابلہ میں اسپین نے فرانس کو زبردست شکست دی اور دنیا کی بڑی ٹیم اپنی حریف  ٹیم کے خلاف ایک گول بھی نہ کر سکی۔ سیمی فائنل ہار نے کے بعد دارالحکومت پیرس میں فساد برپا ہو گیا۔آتش زنی اور توڑ پھوڑ  کے واقعات کی ویڈیوز تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا وائرل ہو گئیں۔
’ فیفا عالمی کپ 2026‘ کے سیمی فائنل میں اسپین کے کھلاڑیوں مکیل اویرجبل اور پیڈرو پورو کے گولوں کی مدد سے فرانس کو 2-0 سے شکست دے کر دوسری بار عالمی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ مکیل نے 22ویں منٹ میں پنالٹی پر گول داغا، جبکہ پورو نے 58ویں منٹ میں گول کر اسپین کی سبقت دوگنی کر دی۔ فرانس کو اپنے کپتا ایمباپے سے جادوئی کارکردگی کی امید تھی، لیکن وہ میچ میں کچھ خاص نہیں کر سکے۔ ایمباپے کے خلاف اسپین کی حکمت عملی بہت مضبوط تھی۔ فرانس کے اسٹرائیکر کو گول کرنے کا موقع ہی نہیں ملا۔ اسپین کی بہترین حکمت علی کے باعث فرانس کی ٹیم لگاتار تیسری بار فیفا عالمی کپ فائنل میں پہنچنے سے محروم رہی۔

رانس کی یہ شکست فرانسیسی فٹبال شیدائیوں کو ہضم نہیں ہوئی۔ ارلنگٹن میں جیسے ہی میچ ختم ہونے کی حتمی سیٹی بجی، پیرس میں فساد جیسا ماحول پیدا ہو گیا۔ کئی علاقوں سے آگ زنی اور توڑ پھوڑ کی خبریں موصول ہونے لگیں۔اسکی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جانے لگیں، جن میں لوگوں کو شر پسندی کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
فرانس کی فٹبال ٹیم کے کپتان کیلیان ایمباپے نے اسپین کی جانب سے دی گئی شکست کی ذمہ داری قبول کی اور اپنے فرانسیسی عوام سے معافی بھی مانگی ہے۔ اب فرانس کی ٹیم تیسری پوزیشن کے لیے 18 جولائی کو  مقابلہ کرے گی۔ فرانس کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل میں شکست کھانے والی ٹیم سے ہوگا۔ دوسرا سیمی فائنل ارجنٹائنا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Leave A Comment