پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کو گلگت بلتستان پولیس نے حراست میں لے لیا
پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کو گلگت بلتستان پولیس نے حراست میں لے لیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مطابق صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر کو پہلے پولیس چیک پوسٹ پر روکا گیا اور بعد ازاں حراست میں لیا گیا۔جنید اکبر کا کہنا ہے کہ انہیں بتایا گیا کہ ان کے پاس این او سی موجود نہیں، اس لیے وہ گلگت سے واپس چلے جائیں۔ جنید اکبر گلگت میں پارٹی ریلی میں شرکت کیلئے پہنچے تھے۔ انہیں ہنزہ کے مقام پر حراست میں لیا گیا۔
Leave A Comment