امریکی بیانات کسی بھی ملک کی سالمیت کے خلاف ہیں، روس
روسی مندوب نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی بیانات کسی بھی ملک کی سالمیت کے خلاف اور اندرونی معاملات میں مداخلت ہیں۔ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب وسیلے نبنزیا نے کہا ہے کہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کے بجائے اجلاس عالمی امن کیلیے بلایا جاناچاہیے تھا۔روسی مندوب کا کہنا تھا کہ شہریوں اور املاک کا تحفظ ایرانی حکومت کی ترجیح ہے۔
امریکا کی جانب سے ایرانی عوام کو کہا گیا کہ وہ اداروں پر قبضہ کرلیں اس کے علاوہ بیرونی قوتیں ایران میں موجودہ حالات کو بڑھاوا دے رہی ہیں۔ یہ بیانات کسی بھی ملک کی سالمیت کے خلاف ہیں اور ایرانی سپریم لیڈر اورحکومت کی حمایت میں وسیع پیمانے پر لوگ نکلے ہیں۔ امریکی کارروائی سے خطہ مزید بحران کا شکار ہوجائے گا۔اپنے خطاب میں روسی مندوب کی جانب سے فریقین کو مسائل کے پرامن حل میں تعاون کی پیشکش بھی کی گئی۔
Leave A Comment