بلوچ کالونی کے قریب ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے ایک اور نعش نکال لی گئی۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق شناخت محمد مفید ولد غمین گل کے نام سے ہوئی۔ گرنے والی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور اب تک 15 نعشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ 15 افراد کو ملبے سے زخمی حالت میں نکالا گیا ہے۔عمارت کے ملبے میں مزید 2 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement