پاکپتن : دوستی سے انکار پر پیٹرول چھڑک کر جلائی گئی لڑکی دم توڑ گئی
پاکپتن میں دوستی سے انکار پر پیٹرول چھڑک کر جلائی گئی لڑکی 14 دن کے بعد دم توڑ گئی۔ پاکپتن میں 18 سالہ مریم 14 روز تک زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی۔مریم نے بیان میں کہا کہ ’ملزم نے دکان پر بلایا، انکار پر زبردستی پکڑ کر اندر لے گیا، ملزم نے مجھ پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی اور خود فرار ہوگیا۔گرفتار ملزم عدیل نے مریم پر پیٹرول چھڑک کر جلانے کا اعتراف لیا۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مریم کی موت کے بعد مقدمے میں قتل کی دفعہ شامل کرلی گئی ہے اور تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے، ملزم کو پراسیکیوشن کی معاونت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔