ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی
امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا۔چین سے وطن واپسی کے موقع پر امریکی ویب سائٹ کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے معاملے میں فیصلہ پر جلد بازی نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال کے آغاز کے بعد دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق صدر ٹرمپ اپنا ذہن کسی بھی لمحے بدل بھی سکتے ہیں اور اگر وہ حملہ کرنا چاہتے بھی ہوں تب بھی ارادہ ظاہر نہیں کریں گے۔