تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کے شعبے کی معروف کمپنی اینتھروپک نے امریکی اسٹاک مارکیٹ میں قدم رکھتے ہی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرلی، کمپنی کی مارکیٹ ویلیو بڑھ کر تقریباً 1.76 ٹریلین ڈالر ہوگئی۔ اے آئی چیٹ بوٹ ’’کلاڈ‘‘ بنانے والی کمپنی کے حصص نیس ڈیک میں 83 ڈالر کی ابتدائی قیمت کے مقابلے میں 111.53 ڈالر تک پہنچ گئے، تاہم کاروبار کے اختتام پر 97.17 ڈالر پر بند ہوئے۔حصص کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے باوجود پہلے روز مجموعی طور پر تقریباً 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس پیش رفت کو مصنوعی ذہانت کی صنعت کے لیے ایک اہم امتحان قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی ٹیکنالوجی مارکیٹ میں مندی رہی اور نیس ڈیک انڈیکس 2.3 فیصد گر گیا۔ گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کے حصص میں 2.9 فیصد جبکہ ایمیزون کے حصص میں تقریباً 3.9 فیصد کمی ہوئی۔ماہرین کی توجہ اب اس بات پر مرکوز ہے کہ مصنوعی ذہانت میں کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری مستقبل میں کتنے بڑے مالی فوائد دے سکتی ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے اے آئی کے شعبے میں ایک ٹریلین ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی جاچکی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement