اوکاڑہ:عدالت نے اغواء اور زیادتی کے مجرم کو دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنا دی
اوکاڑہ( وحید انصاری ) اغواء اور زیادتی کے جرم میں عدالت نے مجرم کو دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنا دی. استغاثہ کے مطابق جولائی 2023 میں شوکت علی وغیرہ موضع پیر حیات کی رہائشی 15 سالہ لڑکی (ش )کو اغواء کر کے لے گئے.اور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا وقوعہ کا مقدمہ نمبر394/23 تھانہ منڈی احمد آباد میں درج کیا گیا تھا. پولیس نے وقوعہ کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا. ایڈیشنل سیشن جج دیپالپورکی عدالت میں مقدمہ کی سماعت ہوئی. عدالت نے استغاثہ سچ ثابت ہونے کی بناء پر مجرم شوکت علی کو دو مرتبہ عمرقید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا.