تازہ ترین

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ساہیوال نے بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین سے امدادی رقم میں غیر قانونی کٹوتیاں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے ٹیم نےاوکاڑہ لاری اڈہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سرفراز علی ولد شاہ ولی کو حراست میں لیا۔ملزم مستحق خواتین کی امدادی رقم سے فی کس 1500 سے 2000 روپے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر وصول کر رہا تھا اور اس حوالے سے کئی ماہ سے شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ کارروائی کے دوران بی آئی ایس پی سے متعلقہ ڈیوائسز، موبائل فونز، مستحق خواتین کا ریکارڈ، اے ٹی ایم کارڈز، چیک بکس، رسیدیں اور دیگر اہم دستاویزات قبضے میں لے لیے گئے، جبکہ موبائل فون سے مبینہ کٹوتیوں سے متعلق آڈیو پیغامات بھی برآمد ہوئے۔ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 16/2026 درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔  بی آئی ایس پی کے متعلقہ ملازمین اور دیگر ممکنہ سہولت کاروں کے کردار کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں

Leave A Comment

Advertisement