تازہ ترین

ملک بھر کے لئےسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے34 پیسے مہنگی ہونےکا امکان ہے جب کیہ نیپرا نے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیئرمین نیپرا کی زیرصدارت سماعت  ہوئی، بجلی مہنگی کرنےکےلیےڈسکوز نے نیپرا میں درخواست جمع کرائی تھی۔بجلی صارفین سے23ارب 33کروڑروپےکی وصولی مانگی گئی ہے، یہ اضافہ کراچی سمیت ملک بھر کےلیےفی یونٹ ایک روپے 34 پیسے بنتا ہے، بجلی مہنگی کرنے کا اطلاق دسمبر 2026 سے فروری 2027 کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔درخواست سال 2026 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں جمع کرائی گئی تھی، کیپیسٹی چارجزکی مد میں 38ارب 92کروڑ روپےوصولی کی درخواست کی گئی۔آپریشنزاینڈ میٹیننس کی مد میں 5ارب 59کروڑ70لاکھ روپے اضافہ مانگا تھا، جولائی تاستمبر2026کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کے الیکٹرک پربھی ہوگا۔

Leave A Comment

Advertisement