تازہ ترین

بھارت کی وزارت خزانہ نے ملک میں مہنگائی کی بلند شرح برقرار رہنے کے بعد ڈیزل اور ایوی ایشن ٹربائن فیول کی برآمدات پر عائد ڈیوٹی (لیوی) میں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ پٹرول کی برآمد پر عائد ٹیکس کو برقرار رکھا گیا ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب ملک میں مہنگائی کا دباؤ بدستور قائم ہے اور گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران ہول سیل مہنگائی کی شرح بڑھ کر 12.3 فیصد جبکہ ریٹیل مہنگائی 6.09 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

پیر کو دیر رات رات جاری ہونے والے سرکاری حکم نامے کے مطابق بھارتی وزارت خزانہ نے ڈیزل کی برآمد پر خصوصی اضافی ایکسائز ڈیوٹی کو 11.50 روپے سے بڑھا کر 14 روپے یعنی 0.15 ڈالر فی لیٹر کر دیا ہے۔اسی طرح ایوی ایشن فیول کی برآمد پر عائد خصوصی اضافی ایکسائز ڈیوٹی کو بھی 11 روپے سے بڑھا کر 12.50 روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔تاہم پیٹرول کی برآمد پر عائد ڈیوٹی کو صفر پر برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ ملک کے اندرونی بازار میں فروخت ہونے والے پہٹرول اور ڈیزل پر عائد ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں بھی کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ برآمدی لیوی میں اس اضافے کا مقصد ملکی منڈی میں ایندھن کی فراہمی کو مستحکم رکھنا اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات کو قابو میں لانا ہے۔بھارت میں توانائی کی صنعت اور برآمدات کے حوالے سے حکومت کی جانب سے یہ ترامیم ملکی معاشی صورتحال اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے تناظر میں کی جا رہی ہیں، تاکہ اندرونی ضرورتوں کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جا سکے۔

 

Leave A Comment

Advertisement