دی پنڈیز نے نئے ہیڈ کوچ کے نام کا اعلان کردیا
پاکستان سپر لیگ فرنچائز دی پنڈیز نے ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے نام کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ ایک چیمپئن کوچ پنڈی آرہے ہیں، جو پی ایس ایل 12 ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔پیغام میں بتایا گیا کہ بی بی ایل کے تین بار کے فاتح ایڈم ووگز دی پنڈیز کے ہیڈ کوچ کے طور پر ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔