عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔اماراتی مربن خام تیل مزید کم ہو کر 92 ڈالرز فی بیرل پر آ گیا۔برینٹ خام تیل کے سودے تقریباً 92 ڈالرز میں ہوئے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے سودے 86 ڈالرز فی بیرل میں ہو رہے ہیں۔