ملیحہ علی نے IMMAF ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بناکر تاریخ رقم کردی
پاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا کر تاریخ رقم کر دی۔ملیحہ علی نے سیمی فائنل میں پین امریکن چیمپئن میکسیکو کی اینڈریا گیبریلا گزمین کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ملیحہ علی نے فائنل تک کے تاریخی سفر میں دنیا کی دو مضبوط حریفوں کو شکست دی، اس سے قبل وہ روس کی نامور یورپی چیمپئن کو بھی مات دے چکی ہیں۔