ایران جنگ: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 1 فیصد سے زائد کمی
ایران جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے تیسرے روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 1 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایشیائی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1 ڈالر 51 سینٹ کمی کے بعد 111 ڈالرز 92 سینٹ فی بیرل ہو گئی، جو 1.33 فیصد کمی ہے۔امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی 1 ڈالر 78 سینٹ کمی کے بعد 102 ڈالرز 34 سینٹ فی بیرل پر آ گئی، جس میں 1.71 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
Leave A Comment