کراچی : سونے کی قیمت میں اضافہ
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے ہو گئی۔10 گرام سونے کی قیمت 3001 روپے اضافے سے 3 لاکھ 64 ہزار 914 روپے ہو گئی۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 35 ڈالرز کے اضافے سے 4031 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
Leave A Comment