دمام: کنگ فہد ایئر پورٹ پر حملہ،1 شخص ہلاک، 8 زخمی
سعودی عرب کے شہر دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حملے میں 1 شخص ہلاک جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حملے سے ہونے والے مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں چار ڈرونز کو تباہ کر دیا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب میں تعینات امریکی حکومت کے غیرہنگامی عملے اور ان کے اہلِ خانہ کو سعودیہ چھوڑنے کا حکم دے دیا۔