روس کا ایس یو 30 لڑاکا طیارہ کیلینن گراڈ کے علاقے میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ
روس کا ایس یو 30 لڑاکا طیارہ کیلینن گراڈ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تاہم طیارے میں سوار عملے کے ارکان بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ روسی خبر رساں ادارے انٹرفیکس نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق حادثے کے بعد طیارے کا عملہ پیراشوٹ کے ذریعے بحفاظت باہر نکل گیا جبکہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔وزارت دفاع نے طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے حادثے کی وجہ نہیں بتائی، حکام کی جانب سے فوری طور پر یہ واضح نہیں کیا گیا کہ تربیتی پرواز کے دوران طیارے کو کس نوعیت کی خرابی یا مسئلے کا سامنا کرنا پڑا۔