عالمی منڈی : سونا مسلسل چوتھے روز سستا
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بدھ کو مسلسل چوتھے کاروباری سیشن کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی۔ خام تیل کی بلند قیمتوں کے باعث مہنگائی کے خدشات بڑھنے اور امریکی فیڈرل ریزرو کے آئندہ شرحِ سود سے متعلق فیصلے کے انتظار نے سونے کی قیمتوں کو دباؤ میں رکھا۔عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.1 فیصد کمی کے بعد 4,119.37 ڈالر فی اونس ہوگئی، جبکہ دسمبر میں ترسیل کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.1 فیصد گر کر 4,137 ڈالر فی اونس پر آگئے۔
دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتیں
عالمی منڈی میں چاندی کی قیمت 1.1 فیصد کمی کے بعد 57.35 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ پلاٹینم 0.6 فیصد گر کر 1,639.47 ڈالر، جبکہ پیلیڈیم ایک فیصد کمی کے بعد 1,091.78 ڈالر فی اونس پر آگیا۔