مشرقِ وسطیٰ میں سپلائی کے خدشات، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
مشرقِ وسطیٰ میں تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بحیرۂ احمر میں بحری جہازوں کو درپیش خطرات اور سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات کو لاحق خطرات کے باعث تاجروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالر 21 سینٹ اضافے کے بعد 110 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی ایک ڈالر سے زائد اضافے کے بعد 99 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔
Leave A Comment