یونانی سمندری حدود میں 2 کشتیاں ڈوب گئیں، 14 افراد کو بچالیا گیا، متعدد لاپتہ
یونان کی سمندری حدود میں 2 کشتیاں ڈوب گئیں۔ ایتھنز سے عرب میڈیا کے مطابق اس واقعے میں متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ دونوں کشتیاں یونانی جزائر ساموس اور لسبوس کے قریب ڈوبیں۔حادثے کی شکار کشتیوں پر غیرقانونی تارکین وطن سوار تھے۔ یونانی کوسٹ گارڈز نے 14 افراد کو بچالیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یونانی حکام نے انسانی اسمگلنگ کے الزام میں کچھ افراد کو حراست میں لے لیا۔