تازہ ترین

آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی نافذ العمل ہونے کے بعد یونیفارم قواعد کے خلاف احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔ اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی کے باعث طالبات کو کلاسوں میں داخلے سے روکنے، خواتین اساتذہ سے دوپٹے اتارنے کے مطالبات اور احتجاجی مظاہروں کے واقعات سامنے آئے ہیں۔آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اسکولوں کے نئے یونیفارم قواعد کے خلاف احتجاج کے دوران حکام نے 37 افراد کو گرفتار کرلیا۔باکو کے ضلع قرہ داغ میں مظاہرین نے ایک اسکول کے ڈائریکٹر کی گاڑی کو آگ لگا دی، جبکہ ضلع یاسامال میں ایک اسکول کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی۔ دونوں واقعات میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ آذربائیجان کی حکومت نے 21 ستمبر کو اسکول یونیفارم سے متعلق نئے قواعد کی منظوری دی تھی۔ ان قواعد کے تحت طلبہ کو ایسے لباس میں کلاسوں میں شرکت سے روک دیا گیا ہے جو تعلیم کی سیکولر نوعیت سے متصادم ہو یا اسکولوں کے لباس سے متعلق ضابطے کی یکسانیت کو متاثر کرے۔6 اکتوبر سے یہی تقاضے اساتذہ کے لباس پر بھی لاگو کر دیے گئے ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement