غیرملکی سرمایہ میں 160 فیصد اضافہ ہوا ہے، سعودی وزیرِ سرمایہ کاری
سعودی وزیرِ سرمایہ کاری فہد السیف نے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے بہاؤ میں 160 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ریاض میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میںکہا 2015 کے مقابلے میں مجموعی قومی پیداوار دگنی ہو گئی۔ توانائی کا شعبہ سعودی عرب کی سرکاری سرمایہ کاری کا 22 فیصد ہے۔ وژن 2030 کے تحت سعودی معیشت میں نجی شعبے کا کردار مزید اہم ہو رہا ہے۔