عالمی منڈی :خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی ہے۔منگل کے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ کاروباری سیشن میں تقریباً 2 ڈالر اضافے کے بعد قیمتیں نیچے آگئیں۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 61 سینٹ، یعنی 0.57 فیصد کمی کے بعد 106.04 ڈالر فی بیرل رہی۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 47 سینٹ، یعنی 0.5 فیصد گر کر 93.27 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔