نیپال میں سکول بس حادثے کا شکار، 4 طلبہ سمیت 5 افراد ہلاک، 14 زخمی
نیپال کے وسطی علاقے پوکھرا میں سکول بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 4 طلبہ سمیت 5 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ ضلع کاسکی پولیس دفتر کے ترجمان بیرندر پاسوان نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس بے قابو ہو کر شاہراہ سے نیچے جا گری، بس میں مجموعی طور پر 19 افراد سوار تھے، جن میں زیادہ تر سکول کے بچے شامل تھے۔حادثے میں پانچوں افراد کو ہسپتال میں مردہ قرار دیا گیا جن میں ایک طالب علم کے والد بھی شامل ہیں جبکہ 14 زخمیوں کا علاج جاری ہے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔بس میں ایک مقامی نجی سکول کے طلبہ، بس کا عملہ اور ایک طالب علم کے والد سوار تھے، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔