پاناما: زلزلے کے8 شدت کے شدید جھٹکے، سونامی کا الرٹ
زلزلہ پاناما کے جنوبی حصے میں واقع قصبے پیتالوزا اریبا کے قریب آیا۔ممکنہ سونامی کے پیش نظر متعدد ممالک کے ساحلی علاقوں کے لیے انتباہ جاری کردیا گیا۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر تھی۔ ابتدائی طور پر شدت 8 ریکارڈ کی گئی تاہم بعض خبر رساں اداروں نے بعد میں اسے 7.6 رپورٹ کیا۔