ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے کوریا کو شکست دے کر برانز میڈل جیت لیا۔ ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نےکوریا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن کا میچ جیت لیا۔چوتھے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ3، 3 گول سے برابر تھا لیکن پھر پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے تیسری پوزیشن کے میچ میں جنوبی کوریا کو پانچ تین کے سکور سے ہرادیا۔پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے دو، سفیان خان، عبدالرحمٰن اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول کیا۔