ایشین گیمز: ملیشیائی خاتون سے ہراسانی، بھارتی ہاکی امپائر کو گھر بھیج دیا گیا
جاپان میں جاری ایشین گیمز کے دوران جنسی ہراسانی کی شکایت سامنے آنے کے بعد بھارتی ہاکی امپائر اور ٹیکنیکل عہدیدار گرندر سنگھ سنگھا کو انڈیا واپس بھیج دیا گیا۔ گرندر سنگھ کے خلاف جاپان کے شہر ناگویا میں ایک خاتون ملائیشین ہاکی عہدیدار اور ہوٹل کے ایک ملازم کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کی شکایات سامنے آئی تھیں۔ سنگھا کے خلاف ملائیشیا کی خاتون عہدیدار کی جانب سے جنسی ہراسانی کی شکایت درج کرائی گئی، جس کے بعد انہیں واپس بھارت بھیج دیا گیا۔