امریکہ : سزائے موت کی قیدی خاتون زہر کا انجکشن دیئے جانے کے باوجود زندہ بچ گئی
امریکی ریاست ٹینیسی میں3 دہائیاں قبل اپنی ہم جماعت کے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والی قیدی سزا پر عملدرآمد کے دوران زہر کا انجیکشن لگائے جانے کے باوجود زندہ بچ گئی۔کرسٹا پائیک نامی سزائے موت کی قیدی کو زہر کا انجکشن دے کر موت کے گھاٹ اتارنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔
جیل حکام کے مطابق پائیک اس عمل کے دوران زندہ بچ گئیں جس سے ریاست کی جانب سے 2 صدیوں میں کسی خاتون کو سزائے موت دینے کی پہلی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔