تازہ ترین

سعودی عرب کے علاقے القصیم میں دہشت گردی سے متعلق جرائم میں ملوث پاکستانی شہری سلیمان امجد کی سزائے موت پر عملدرآمد کردیا گیا۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق پاکستانی شہری سلیمان امجد کی سزائے موت پر آج منگل کے روز علاقے القصیم میں عملدرآمد کیا گیا۔

وزارت داخلہ کے مطابق سلیمان امجد دہشت گردانہ نظریات سے متاثر تھا اور اس نے جان بوجھ کر ایک غیر ملکی شہری کو قتل کیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جبکہ مزید افراد کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا بھی الزام ثابت ہوا۔ سیکیورٹی اداروں نے ملزم کو گرفتار کیا، جس کے بعد تحقیقات کے دوران اس کے خلاف مذکورہ جرائم کے ارتکاب کے شواہد سامنے آئے۔