عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ابتدائی کاروبار کے دوران ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔امریکا اور ایران کے درمیان حملوں کے تبادلے کے بعد تیل کی رسد میں ممکنہ تعطل کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی جلد کم ہونے کی امیدیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔برینٹ خام تیل کی قیمت 87 سینٹ یعنی 0.92 فیصد اضافے کے بعد 95.52 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت بھی 80 سینٹ یعنی 0.89 فیصد بڑھ کر 91.02 ڈالرز فی بیرل پر پہنچ گئی۔

 

Leave A Comment

Advertisement