تازہ ترین

تھائی لینڈ کے صوبے نونتھابوری کے ضلع بنگ کروئی میں ایک اسکول میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق شبہ ہے کہ مشتبہ حملہ آور ڈیب سیرِن نونتھابوری اسکول کے اندر ہی چھپا ہوا ہے۔ ٹیک تُنگ فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو واقعے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق جمعے کی صبح 10 بجے موصول ہوئی۔فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے۔  حملہ آور ممکنہ طور پر اسکول کا آٹھویں جماعت کا طالب علم ہے، جو اسکول کی عمارت کی تیسری منزل پر خود کو محصور کیے ہوئے ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی پولیس، طبی عملہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

رواں سال فروری میں بھی جنوبی تھائی لینڈ کے ہاٹ یائی ضلع میں ایک مسلح شخص کی اسکول پر فائرنگ کے نتیجے میں 1 استاد ہلاک جبکہ 1 طالب علم زخمی ہوا تھا۔

 

Leave A Comment

Advertisement