جنوبی کوریا نے شمالی کوریا پر ایک بار پھر میزائل تجربے کا الزام عائد کیا ہے، جس کے بعد سیئول نے نگرانی اور دفاعی تیاریوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ جنوبی کورین فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے جمعرات کو مختصر فاصلے تک مار کرنے والا ایک بیلسٹک میزائل جزیرہ نما کوریا کے مشرقی جانب واقع سمندر کی طرف فائر کیا ہے۔جاپان کی حکومت نے بھی تصدیق کی کہ شمالی کوریا سے ایک ایسا میزائل داغا گیا ہے جو بظاہر بیلسٹک میزائل معلوم ہوتا ہے۔

یہ تجربہ رواں سال شمالی کوریا کی جانب سے کیے جانے والے متعدد ہتھیاروں کے تجربات کا تسلسل ہے، جن میں مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل، راکٹ اور دیگر ٹیکٹیکل ہتھیار شامل ہیں۔ شمالی کوریا نے آخری تصدیق شدہ ہتھیاروں کا تجربہ جون کے آخر میں کیا تھا، جس میں ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم، ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل اور خودکار ہووٹزر کا تجربہ کیا گیا تھا۔

جنوبی کوریا کی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ مزید ممکنہ میزائل تجربات کے پیش نظر نگرانی اور دفاعی تیاریوں کو مزید سخت کر دیا گیا ہے، جب کہ اس حوالے سے امریکا اور جاپان کے ساتھ معلومات کا تبادلہ بھی جاری ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement