تازہ ترین

اسپین ایک بار پھر عالمی چیمپئن بن گیا ہے۔ اپنی تاریخ میں دوسری مرتبہ لا روخا (ہسپانوی قومی ٹیم) نے فٹبال کی دنیا کے سب سے بڑے اعزاز پر قبضہ جما لیا ہے۔ فیران ٹوریس نے ایکسٹرا ٹائم میں فیصلہ کن گول کرکے اسپین کو ارجنٹینا کے خلاف فتح دلائی۔ اسپین نے نہ صرف لیونل میسی کو مؤثر کھیل دکھانے سے روکے رکھا بلکہ پورے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل پر اپنی گرفت برقرار رکھی۔ مسلسل دباؤ کے بعد آخرکار اسپین نے وہ فیصلہ کن گول کر ہی لیا جس نے اسے ورلڈ کپ کا تاج پہنا دیا۔

میچ کے دوران اسپین نے زیادہ تر وقت فٹ بال اپنے پاس رکھی اور گول پر پے در پے وار کیے۔ ارجنٹینا کے گول کیپر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور آہنی دیوار کی طرح گیند کے سامنے ڈٹے رہے۔  ایکسٹرا ٹائم میں اسپین کی ٹیم ایک گول کرنے میں کامیاب رہی اور یوں یہ مقابلہ 1-0 پر اختتام پذیر ہوا۔میچ میں ارجنٹینا کی ٹیم اسپین کی حکمت عملی کے آگے بالکل بے بس نظر آئی۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ میسی کی ٹیم نے پورے میچ میں صرف دو شارٹ لگائے جب کہ اس کے مقابلے میں ہسپانوی ٹیم نے 20 شارٹ لگائے۔ اس کے علاوہ ہسپانوی ٹیم نے 11 شارٹ گول پوسٹ پر داغے۔

 

Leave A Comment

Advertisement