تازہ ترین

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے اہم ملاقات کی ہے۔  ترک ایوانِ صدر کے مطابق ملاقات انقرہ ایئرپورٹ پر ہوئی، جہاں صدر اردوان قطر کے سرکاری دورے پر روانگی سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملے۔ ملاقات بند کمرے میں ہوئی جس میں ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلچوق بائر اکتاراولو اور قومی انٹیلی جنس ادارے (ایم آئی ٹی) کے سربراہ ابراہیم قالن بھی شریک تھے۔

Leave A Comment

Advertisement